اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ بابر اعظم کی جگہ ٹی20 میں عماد وسیم کو کپتان دیکھ رہے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں محمد عامر نے کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو ٹھیک کرنے کےلیے کچھ تو کرنا ہی پڑتا ہے، بابر اعظم کے خلاف کوئی بھی نہیں ہے۔بابر کی جگہ کپتان کس کو دیکھتے ہیں کہ سوال پر محمد عامر نے کہا کہ’ بابر کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کا کپتان عماد وسیم کو دیکھتا ہوں، اگر بالکل ہی مختلف کرنا ہو یعنی نوجوان کپتان ہو تو صائم ایوب کو ون ڈے کیلئے اور شان مسعود ایک اچھا انتخاب ہیں، ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو دیکھتا ہوں ان کے ساتھ کسی کو نائب کپتان لگایا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بابر اعظم سے ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کی وجوہات تو پوچھنی چاہئیں۔فاسٹ باولر نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹی20 ٹیم کا کپتان بابر اعظم کے بجائے عماد وسیم کو دیکھ رہے ہیں۔
Pakistan Image