شہریار منور پہلے سے زیادہ ہینڈسم کیسے ہو گئے؟ ڈاکٹر نے سرجری کا امکان ظاہر کر دیا

لاہور(پاکستان امیج)ایک ماہر ڈاکٹر نے پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی اتفاق کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار کرنے والے شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے باعث بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ایستھیٹک فیزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کیا۔

ڈاکٹر نے شہریار منور کی مبینہ ناک کی سرجری اور چہرے میں فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ان کے نئے انداز کو سراہا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ شہریار اب پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت ان کی بہترین اداکاری کی ہے۔ بعض صارفین نے چہرے میں تبدیلی کو بڑھتی عمر کا قدرتی اثر بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ شہریار منور نے خود کاسمیٹک سرجری کروانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *