انسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

لاہور(پاکستان امیج) انسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل ہو کر اطالوی دلہن محبت کی خاطر پاکستان پہنچ گئی۔
چھ سال قبل انسٹاگرام پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، اطالوی دلہن لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو دولہا نبیل اعوان کے اہلخانہ نے اسکا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں خاندانوں کی رضا مندی اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ کلرکہار کے مقامی ہوٹل میں دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں دولہا کے اہلخانہ، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اہلخانہ کے مطابق دولہا اور دلہن دونوں قوت سماعت سے محروم ہیں، تاہم ایک دوسرے کا ساتھ ملنے پر بے حد خوش ہیں، دلہن نے پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *