پاکستان کو سہ ملکی ون ڈے کا فائنل جیتنے کیلیے کتنے سال انتظار کرنا پڑا؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان نے جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو فائنل میچ میں شکست دی وہیں سہ ملکی ون ڈے ٹائٹل اپنے نام کرنے کا طویل انتظام بھی ختم ہوگیا۔

قومی ٹیم 2008 میں آخری بار چیمپیئن بنی تھی اور اب 18 سال بعد سہ ملکی ون ڈے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2008 میں بنگلادیش میں کھیلے گئے کٹپلائی کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد قومی ٹیم کو اس فارمیٹ میں ٹائٹل جیتنے کے لیے 18 سال انتظار کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ 2008 کے بعد پاکستان پہلی بار سہ ملکی ون ڈے سیریز کا چیمپئن بنا ہے، یوں طویل عرصے بعد قومی ٹیم کا یہ انتظار ختم ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *