آزاد کشمیر: گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

مظفر آباد(پاکستان امیج) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

دنیا نیوز کے مطابق جنوبی باغ کے گاؤں پندی میں شکدر نامی شخص کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں اس کی 80 سال کی والدہ، 40 سال کی بیوی شازیہ، 11 سال کا بیٹا حارث اور 8 سال کی ملائیکہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سال کی انیقہ شدید زخمی ہوگئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر واقعہ کو متنازعہ رنگ دینے اور مبینہ پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا۔

پولیس ترجمان نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں واقعہ کو مختلف رنگ دیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *