سیاسی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، پارلیمانی میٹنگ کو غیرضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے، سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *