کراچی(پاکستان امیج) کراچی میں شاہراہ بھٹو کے قریب تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ اتنی شدت کا تھا کہ پہلے دو گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، جن کی زد میں آ کر قریب سے گزرنے والی تیسری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Pakistan Image