ایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں

کراچی(پاکستان امیج) عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچنے کے باوجود ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار ہے جبکہ کوئٹہ میں 30 روپے کی کمی کے بعد قیمت 520 روپے فی کلو ہوگئی۔

کراچی میں ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 550 روپے، پشاور میں 570، اٹک میں 600 جبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں 600 روپے فی کلو ہوگئی۔

دوسری جانب، لاہور میں دوسرے روز بھی ایل پی جی کی دکانیں ہڑتال کے باعث بند رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستانی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہوئے تھے جس کے بعد قیمتوں میں کمی کے توقع کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *