بلوچستان کی ترقی کا سفر آگے بڑھانے کیلئے آج کوئٹہ جا رہے ہیں: شہباز شریف

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم آج نوازشریف کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے ہیں جس کا مقصد بلوچستان کی ترقی کا سفر آگے بڑھانا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہبا شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا دورہ کوئٹہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کیلئے عزم کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ نوازشریف نے بلوچستان کی ترقی کو اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوازشریف اپنے دورہ بلوچستان کے دوران 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ مریم نواز اور شہباز شریف بھی ان کے ساتھ روانہ ہو ں گے۔ لیگی قیادت کے دو روزہ دورے کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *