شادی شدہ افراد کے لیے نادرا کی اہم ہدایت، یہ کام کرنا نہ بھولیں

اسلام آباد (پاکستان امیج)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شادی شدہ شہریوں کو اپنی ازدواجی حیثیت کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کروانے سے متعلق اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

نادرا کے مطابق یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا کے ریکارڈ میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانا ضروری ہے، تاکہ خاندان کی تشکیل سے متعلق معلومات درست اور مکمل رہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ ہونے سے بچوں کا ب فارم اور شناختی کارڈ بنوانے سمیت پاسپورٹ کے حصول میں سہولت ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور جانشینی سرٹیفکیٹ بنوانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ازدواجی حیثیت کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کروانے کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کوائف درست اور اپ ڈیٹ رکھیں، تاکہ مستقبل میں شناختی دستاویزات اور دیگر ضروری سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *