لاہور (پاکستان امیج) اداکارہ نتاشا علی میسج کرتے وقت ایک بڑی غلطی صبا قمر کو خفا کرگئی ۔ حال ہی میں نتاشا علی نے ایک ٹیلی ویژن کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں ان سے شو کے میزبان نے پوچھا کہ کبھی ایسا ہوا کہ کسی کا میسج غلطی سے کسی اور کو بھیجا دیا ہو ؟ یہ سوال سن کو نتاشا علی نے کہا کہ یہ میں صبا قمر کے ساتھ کر چکی ہوں۔
اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب فضا علی لاہور شفٹ ہوئی تھی تو میں ، صبا قمر اور فضا اکثر اکٹھے جمع ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے فضا علی کیلئے میسج ٹائپ کیا کہ آج صبا کو ساتھ مت لانا میں وجہ تمہیں بعد میں بتاتی ہوں ، اور یہ میسج میں نے فضا کی جگہ صبا کو ہی بھیج دیا۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد صبا مجھ سے خفا ہوگئی تھی، میں نے اسے بہت منایا پر وہ ناراض تھی اور اگر یہ میرے ساتھ کوئی کرتا تو میرا ردِ عمل بھی ایسا ہی ہوتا۔
Pakistan Image