گوالمنڈی میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد لہولہان ہو گئے

لاہور (پاکستان امیج) لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں فائرنگ سے 3 افراد لہولہان ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد نے کی، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مرنے والے شخص کی عمر 37 سالہ بتائی تاہم مزید شناخت ظاہر نہیں کی۔

پولیس نے لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *