عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کی بھی گرفتاری کا خدشہ، کیا اقدام اٹھایا؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی گرفتاری کا خدشہ ہے جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا ہے، وہ اپنے وکلا کے ہمراہ خود اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جہاں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات مہیا کرنے سمیت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔

اس دوران بشریٰ بی بی نے اسلام ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی اور بعد ازاں واپس روانہ ہو گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *