فورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپےکا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *