اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، سنگجانی احتجاج کیس میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ پیش ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس پی ٹی آئی احتجاج کیس کا ٹرائل زیر التوا ہے۔

دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سنگجانی احتجاج کیس میں اسد قیصر کی 7 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے مقدمے میں اسد قیصر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سرکار کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے اسد قیصر کی گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کر دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *