بابر اعظم کو خاندان والوں نے بھی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

کراچی (پاکستان امیج) بابراعظم کے کزن اور سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے انہیں قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کپتان میں قوت فیصلہ ہونی چاہیے، قیادت کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *