وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے 22 دسمبر 2025ء کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے کہا انسداد دہشت گردی ایکٹ کی ترمیم سے قبل مقررہ مدت کے لیے تعینات ججز پر نئی عمر کی حد (65 سال) کا اطلاق نہیں ہوتا،درخواست گزار محمد یامین بطور جج ای ٹی سی کراچی اپنی 2 سال اورپانچ ماہ کی مدت مکمل کریں گے۔

جسٹس محمد کریم خان آغا تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں سندھ ہائیکورٹ کا 22 دسمبر 2025ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور درخواست گزار محمد یامین کی اپیل منظور کرلی۔

فیصلے میں کہا گیا وفاقی آئینی عدالت نے کہاماضی میں مقرر کردہ حق کو بغیر واضح قانون سازی کے ختم نہیں کیا جا سکتا، ترمیم سے قبل مقرر کردہ ججز اپنی مکمل مدت ملازمت تک عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سندھ اینٹی ٹیررازم ترمیمی ایکٹ 2025ء کا ماضی سے اطلاق نہیں ہوتا،درخواست گزار محمد یامین کو 19 ستمبر 2024ء کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے تحت ڈھائی سال کے لیے جج اے ٹی سی-IV کراچی تعینات کیا گیا تھا، تقرری کے وقت درخواست گزار کی عمر تقریباً ستر سال تھی اور قانون میں اس وقت تقرری کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد مقرر نہیں تھی۔

ترمیمی ایکٹ کے تحت ججز کی تقرری اور عہدے پر رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی اور اس ترمیم کے بعد حکومتِ سندھ نے نوٹیفکیشن کے ذریعے محمد یامین سمیت تین ججز کو فوری طور پر عہدوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کی توثیق کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *