ملزم نے بھابھی کی مدد سے ذہنی معذو ر لڑکی کوگھر بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، خاتون سمیت3 ملزمان گرفتار

لاہور(پاکستان امیج) کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کاجل نامی خاتون نے ذہنی معذور لڑکی آنچل کو اپنے گھر بلایا جہاں خاتون کے دیور نے دوستوں سے مل کر لڑکی سے زیادتی کی۔ 20 سالہ آنچل کی حالت غیر ہونے پر گھر والوں کو لڑکی سے زیادتی کا علم ہوا۔ملزمان میں خاتون ملزمہ کاجل، دیور اشفاق، دوست اظہر شامل ہیں، جو متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو ڈراتے دھمکاتے بھی رہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *