تحریک انصاف پنجاب کے اہم ترین رہنما اور سابق وزیر کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم کردی گئیں۔

” جنگ” کے مطابق علی افضل ساہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور سٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ خیال رہے کہ علی افضل ساہی کا نام فیصل آباد میں درج مقدمات اور ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ علی افضل ساہی کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 769/2023اور 921/2023 درج ہے۔

علی افضل سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کے بیٹے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی کے داماد ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *