پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کیلئے اچھا ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کسی اور (ن) لیگی رہنما کی مولاناکے بارے میں گفتگو پرکمنٹ نہیں کرسکتا، مولانافضل الرحمان نے سخت گفتگو کی ہے، میں نے مولانا کے سخت بیانات پرسیاسی نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، کل کے دوست آج کے دشمن اور کل کے دشمن آج کے دوست ہوجاتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے، پی ٹی آئی سیاست کرے گی تو ان کو بہت اسپیس مل جائےگی، پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *