کراچی(پاکستان امیج)سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات کی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت سی ایم ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات اور مشترکہ مسابقتی امتحان کے لیے عمرکی حد 30 سے بڑھا کر 33 سال کرنےکی منظوری دے دی۔
سندھ کابینہ نے سی سی ای امتحان میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھاکر5 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سی سی ای 2026 کے لیے کامیابی کا کم ازکم معیار 40 فیصد سےکم کرکے 33 فیصد کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے ایک پرچے پر مشتمل امتحانات کے لیے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ متعارف کرانےکا فیصلہ بھی کیا ہے۔
Pakistan Image