رجب بٹ نے عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

لاہور(پاکستان امیج)معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی صاحب کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاکستانیسیاحت

حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں رجب بٹ سے سوال کیا گیا کہ وہ کس مشہور شخصیت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گے؟

رجب بٹ نے پہلے مذاق میں کہا کہ وہ اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے کیونکہ ان کی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے۔

بعدازاں انہوں نے عبدالستار ایدھی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، بشرطیکہ ناظرین انہیں اس کردار میں قبول کریں۔

تاہم ان کی اس خواہش پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ پہلے خود کو دیکھیں، یہ کردار آپ پر مناسب نہیں لگے گا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ آپ اپنے بچے کا خیال نہیں رکھتے اور اتنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *