وفاقی آئینی عدالت: جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی آئینی عدالت میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ یہ تقریب حلف برداری وفاقی آئینی عدالت میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ججز، عدالتی افسران و اسٹاف، لاء افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *