محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ وہ 19 اکتوبر سے پریذیڈنٹ ٹرافی کے چار روزہ میچ میں سوئی ناردرن گیس کی قیادت کریں گے، جہاں ان کی ٹیم کا مقابلہ ریسرچ لیبارٹریز سے ہوگا۔ میچ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سوئی ناردرن گیس کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک، اسامہ شیرون نیازی کی جانب سے رضوان کی شرکت کے حوالے سے باضابطہ ای میل موصول ہوئی ہے۔

محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی 194 رنز سے شکست کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر وطن واپس بلا لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں این سی سی آئی اے میں طلب کیا گیا، جہاں ان کے خلاف انکوائری جاری ہے
اطلاعات کے مطابق رضوان اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ رضوان بھی کسی مزید محاذ آرائی کے بجائے اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے تحت انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت طلب کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *