پشاور اسکول سانحہ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ثمر ہارون بلور

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سانحے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اس سانحے میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے اور غم کی اس گھڑی میں بچوں کے والدین اور اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ اور پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں اور والدین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاں بحق بچوں کی میتیں والدین کی سہولت اور خواہش کے مطابق ترتیب وار ان کے حوالے کی جائیں گی، جبکہ قانونی کارروائی اس انداز میں مکمل کی جا رہی ہے کہ لواحقین کو کم سے کم تکلیف ہو۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد میں کسی بھی تبدیلی سے عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایمبولینسوں اور مریضوں کے لیے راستے کھلے رکھیں اور اسپتال میں غیر ضروری رش سے گریز کریں۔

ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور معاونت یقینی بنائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *