جنید اکبر کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پشاور(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
درخواست جنید اکبر کے بھتیجے نے محمد انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ہیں اور انہیں پہلے وزیراعلیٰ ہاؤس میں حراست میں رکھا گیا، بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق سی سی پی او کی موجودگی میں نامعلوم افراد جنید اکبر کو اٹھا کر لے گئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کے وقت سی سی پی او موقع پر موجود تھے، لہٰذا عدالت ان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے اور جنید اکبر کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *