اسلام آباد(پاکستان امیج)خیبرپختونخواہ گورنر راج اور ایمرجنسی جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا ۔ترجمان جے یو آئی
اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا
اجلاس 18,19 اکتوبر کو سب آفس اسلام آباد میں ہوگا اجلاس میں میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری شرکت کریں گے
اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کے نفاذ کا ایجنڈا سر فہرست ہے ۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں خطے کے حالات ،مشرقِ وسطیٰ بالخصوص حرمین شریفین کی صورتحال پر غور وخوض ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مستقبل کے سیاسی فیصلے کئے جائیں گے
اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں عوامی حقوق ،مہنگائی ،بے روزگاری اور دیگر اہم قومی معاملات پر جماعت کی حالیہ تحریک کا جائز ہ اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور ہوگا
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image