خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ ہاؤس سے اغوا کے خلاف اور فوری بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ ہاؤس سے اغوا کے خلاف اور فوری بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اغوا اور غیر قانونی حراست کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے فوری ایکشن کی استدعا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی محمد عامر نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

صوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو کا اغوا آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سی سی پی او پشاور کی موجودگی میں مسلح اور نقاب پوش افراد نے اغوا کیا،

صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جان اور آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں

منتخب وزیراعلیٰ کو غیر قانونی حراست میں رکھنا آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف

منتخب وزیراعلیٰ کی آزادی سلب کرنا اور ان کی موجودگی کے بارے میں معلومات نہ دینا سنگین آئینی معاملہ ہے

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو فوری بازیاب کروا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے

وزیراعلیٰ کہاں ہیں، کس کی تحویل میں ہیں اور کس قانونی اختیار کے تحت رکھا گیا ہے؟ عدالت سے جواب طلب کرنے کی استدعا

سی سی پی او پشاور وزیراعلیٰ کے اغوا اور اس وقت موجود سکیورٹی انتظامات کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کریں

ہائی کورٹ کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اغوا کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا

وزیراعلیٰ کے اغوا میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے

وزیراعلیٰ کے اغوا سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج، سکیورٹی ریکارڈ اور تمام شواہد فوری محفوظ کرنے کا حکم دینے کی استدعا

پولیس حکام وزیراعلیٰ کی بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جان، آزادی اور تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری عدالتی مداخلت کی استدعا

منتخب وزیراعلیٰ کے اغوا جیسے سنگین معاملے میں مزید تاخیر ان کی جان کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بازیابی کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *