وسیم اکرم ڈراموں میں اداکاری کیلئے تیار، پہلے پراجیکٹ کی ہیروئن جانیے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی ٹی وی ڈراموں میں انٹری کی خبریں سامنے آگئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کو معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، جس کی ہدایتکاری فہیم برنی کریں گے۔

ڈرامہ ابھی ابتدائی مراحل پر ہے اور فنکاروں سے بات چیت جاری ہے، تاہم کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

وسیم اکرم اس سے قبل فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں اداکاری کر چکے ہیں، تاہم یہ ان کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ہو گا۔

اس خبر پر اداکارہ جویریہ عباسی نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ بعض صارفین نے وسیم اکرم کی ممکنہ کاسٹنگ پر تنقید بھی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *