ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی، انوشکا شرما کا جشن

بنگلورو (پاکستان امیج) بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی ہے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں بھارت اور نیدرلینڈز کےدرمیان ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ویرات کوہلی نے بھی باؤلنگ کی، میچ کے 25 ویں اوور میں انہوں نے نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈروڈز کو وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔ میچ کے دوران ویرات کوہلی کی اہلیہ اور معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں جو اپنے شوہر کو وکٹ ملنے پر خوشی سے نہال نظر آئیں۔ویرات کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا شرما نے بھرپور جشن منایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *