محمد رضوان معاذ صداقت کو پاکستان ٹیم کی شرٹ میں دیکھ کر خوشی سے نہال، کیا کہا؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے معاذصداقت کو پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معاذ صداقت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ یہ کل کی بات لگتی ہے کہ پشاور میں میرے گھر مجھے ایک لڑکا ملنے آیا، بھائی ہارون کے ساتھ آنے والے لڑکے کا پاکستان کے لیے کھیلنا خواب تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس نوجوان لڑکے کی آنکھوں میں بہت اُمیدیں تھیں اور دل میں عزم تھا اور آج اسی بچے معاذ صداقت کو پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت سفر کا آغاز ثابت ہو گا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کی شرٹ پہننے کا خواب ہو یا کچھ اور حاصل کرنا ہو م پاکستانحنت، صبر اور اللّٰہ پر یقین رکھیں۔

وکٹ کیپر بلے باز نے صاحبزادہ فرحان اور قومی ٹیم کو ہوم سیریز جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ، گزشتہ روز معاذ صداقت نے 96 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *