ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وزیر داخلہ پشاور پہنچ گئے

پشاور(پاکستان امیج) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سینیئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا دوپہر ایک بجے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا، عسکری حکام اور سی ٹی ڈی افسران شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *