ابھی بھی وقت ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جاسکتا ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جا سکتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق انا کو جانے دے، زمینی حقائق کو سمجھے، صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک اور سنگین سیاسی غلطی اور غیرجمہوری اقدام ہے، عوام اپنے حقوق کے خلاف ایسے اقدامات کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، مینڈیٹ کو نظر انداز کر کے اور صوبائی خود مختاری کمزور کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق و صوبے کے درمیان تصادم پیدا کر کے استحکام نہیں لایا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں، دہشت گردی کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کمزور کر کے وفاق مضبوط نہیں ہو سکتا، مسائل کا حل طاقت، تصادم، غیرمعمولی اقدامات میں نہیں سیاسی بصیرت اور بامعنی مذاکرات میں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *