معاذ صداقت کے ’نولُک سکس‘ کا چرچہ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلکش بیٹنگ سے شائقین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

معاذ نے اپنے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا کی آف اسٹمپ سے باہر پڑنے والی فل لینتھ گیند پر شاندار ’نولُک سکس‘ جڑ دیا جس نے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔

نوجوان بیٹر نے اسی اوور میں ایک اور چھکا لگا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

معاذ کے ان منفرد شاٹس نے نہ صرف میچ میں سنسنی پیدا کی بلکہ ان کی صلاحیتوں اور اعتماد کو بھی نمایاں کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *