پنجاب میں گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری، فٹنس سرٹیفکیٹ پر ریلیف مل گیا

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کو فٹنس سرٹیفکیشن کے حوالے سے بڑا ریلیف دے دیا۔
ریلیف کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 15 اکتوبر سے بڑھا کر 15 نومبر کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مختلف انجن پاور کی موٹر کاروں کو تیاری کی تاریخ سے 5 سے 7 سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی موٹر کاریں تیاری کی تاریخ سے پانچ سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی پابند نہیں ہوں گی، جبکہ 1001 سی سی سے 2000 سی سی تک کی موٹر کاروں کو چھ سال تک استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اسی طرح 2000 سی سی سے زائد انجن پاور کی موٹر کاریں تیاری کی تاریخ سے سات سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گی۔
مذکورہ استثنیٰ کا نوٹیفکیشن صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت جاری کیا گیا ہے تاہم استثنیٰ کے دائرے میں نہ آنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 15 نومبر تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
حکام کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ڈیڈ لائن میں توسیع اور گاڑیوں کو استثنیٰ دینے کے اس اقدام سے پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کو اضافی مہلت اور ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *