’یہ باتیں ایسے نہیں پوچھا کرتے، یہ جوڑے کی نجی باتیں ہوتی ہیں‘ مداح نےاداکارہ حرا خان سے ایسی بات پوچھ لی کہ اداکارہ نے چپ کرانےمیں ہی عافیت سمجھی

کراچی (پاکستان امیج) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حرا خان سے مداح نے ہونیوالے بچے کے بارے میں پوچھ لیا جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہیئں ، یہ بہت نجی باتیں ہوتی ہیں، لوگوں کو تمیز ہی نہیں ہے۔’

ڈان نیوز کے مطابق اداکارہ حرا خان کی شادی کو تقریباً 10 ماہ ہوچکے ہیں، ان کی شادی فروری 2023 میں اداکار ارسلان خان سے ہوئی تھی،

اب حال ہی میں ایک مداح نے حرا خان سے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ لوگ اپنی حدود بھول چکے ہیں، انہیں تمیز ہی نہیں ہے کہ کسی جوڑے سے ایسے سوال نہیں پوچھا کرتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیکشن میں ایک مداح نے حرا خان سے سوال پوچھا کہ ’آپ کے ہاں بچہ کب ہوگا؟‘ جس پر حرا خان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ باتیں ایسے نہیں پوچھا کرتے، یہ جوڑے کی نجی باتیں ہوتی ہیں۔‘انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے ہاں بچہ جب بھی ہوگا سب کو پتہ چل جائے گا، یہ بہت نجی سوال ہوتے ہیں جو لوگوں سے نہیں پوچھنے چاہیے، آپ تو سیدھا میری انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ آپ کے گھر میں آس پاس کسی کی شادی ہو یا کوئی جوڑا ہو تو ان سے بھی ایسے سوال نہیں پوچھا کریں یہ اخلاقی دائرے میں نہیں آتا، ہمارے ملک میں یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، لوگوں کو اپنی حدود نہیں معلوم، انہیں تمیز ہی نہیں کہ کیا پوچھنا چاہیے اور کیا نہیں پوچھنا چاہیے‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *