فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر عائزہ خان نے معافی مانگ لی

کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ عائزہ خان نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے بیان کی ذمہ داری لیتی ہیں، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ غزہ میں ہونے والی کارروائی پر متعدد اداکار بالخصوص اشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان، ماہرہ خان اور صبا قمر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم اداکارہ عائزہ خان نے اس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا، اس دوران وہ انسٹاگرام پر اپنی ذاتی تصاویر شئیر کررہی تھیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری ’نسل کشی‘ پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار نہ کرنے پر اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

فرح گوگی کے خفیہ پاسپورٹ پر بیرون ممالک دورے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دولت سے کیا تعلق نکلا؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ
مداحوں کی جانب سے تنقید کے بعد اداکارہ عائزہ خان نے آخر کار ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’فلسطینیوں کے لیے دعائیں کرنا، روزانہ سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے سے بہتر ہے، وہ (ناقیدین) بھی دعا کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر الزام تراشی یا ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے سے گریز کریں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم سب کے بچے اور چاہنے والے ہیں اور ہم سب اس غم (فلسطینیوں پر ظلم) کو محسوس کرسکتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں لیکن مجھے اللہ پر بھروسہ ہے کہ وہ جلد انصاف کرے گا، آمین۔‘

اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اداکارہ نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی۔پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے کچھ روز بعد اداکارہ نے آج ایک بار پھر انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے پوسٹ پر طویل تحریر لکھتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک ایسے مسئلے کپر بات کرنا چاہتی ہوں جسے کئی لوگوں نے غلط سمجھا اور وہ سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے، میں اپنے بیان سے متعلق کوئی جواز پیش کرنے یا وضاحت کرنے کی کوشش نہیں کروں گی کیونکہ خدا جانتا ہے کہ میری نیت بُری نہیں تھی، میں ذاتی طور پر اس کی ذمہ داری لیتی ہوں، میرے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف پہنچی میں ان سے معذرت خواہ ہوں اور اس معاملے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں’۔

عائزہ خان نے مداحوں کو یقین دلایا کہ اب ان کی طرف سے ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ وہ بھی غزہ کے لوگوں کا دکھ سمجھ سکتی ہیں لیکن وہ اس وقت بے بس محسوس کررہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *