کوہاٹ؛ پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ، 7 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان(پاکستان امیج) کوہاٹ میں شادی پور پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ڈی پی او کوہاٹ رائے مظھر اقبال کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 7 پولیس جوان زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں دہشتگردوں کا پیچھا جاری ہے، سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

کوہاٹ پولیس نے امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *