ورلڈ کپ میں بری کارکردگی،شائقین کرکٹ قومی ٹیم پر برس پڑے

کولکتہ (پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 338 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ میں بطور فیورٹ ٹیموں میں ایک شریک ہوئی تھی لیکن گرین شرٹس کے لیے یہ میگا ایونٹ ایک بھیانک خواب بن گیا جس میں انہیں کل 9 میں سے 5 میچوں میں شکست ہوئی جبکہ صرف 4 میں فتح حاصل ہوئی۔
پاکستان کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کرکٹ شائقین بھی شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
حسیب نامی صارف نے لکھا کہ ’اس ورلڈ کپ کی طرح پچھلے کسی بھی ورلڈ کپ کی کیمپین اتنی مایوس کن نہیں رہی۔ ایک ایسی ٹیم جس میں سپرسٹارز اور قابل کھلاڑی تھے وہ کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نسیم شاہ کے باہر ہونے کے باوجود میں نے امید کی تھی کہ ہم سیمی فائنل میں جائیں گے۔ ہر حال میں لڑکوں کا ساتھ دیا اور دے رہا ہوں لیکن سچ بتاؤں تو دل ٹوٹ چکا ہے۔‘

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف ورلڈ کپ کی تاریخ کے ناکام ترین باؤلر بن گئے

سعد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہماری 2019 کے ورلڈ کپ میں کیمپین اس ورلڈ کپ سے بہتر تھی۔‘

حسن نے لکھا کہ ’2007 کے ورلڈ کپ کے بعد اب تک کی بدترین کارکردگی اور جس طرح کے لوگ پی سی سی میں انچارج ہیں مزید کوئی امید بھی نہیں ہے۔‘

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *