اگر ہونیوالے ہمسفر کا دل ٹوٹا ہوا بھی ہو تو مجھے وہ قبول ہوگا: نازش جہانگیر

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی خصوصیات سے متعلق کہا کہ ان کی اپنے ہمسفر کے حوالے سے کوئی بہت زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اداکارہ سے ایک حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ انہیں کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟

نازش نے جواب میں کہا کہ ‘مجھے بس میرے جیسا لڑکا ہی چاہیے، ہم ہنس کھیل کر، تھوڑے جھگڑے کرکے زندگی گزار لیں گے’۔

میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس لڑکے کا دل ٹوٹا ہوا ہو تو کیا آپ اسے قبول کریں گی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا ‘بالکل قبول کروں گی بلکہ مجھے تو خوشی ہوگی کہ میں وہ لڑکی ہوں جس نے اس کا دل جوڑا’۔اداکارہ نے کہا ‘میں چاہتی ہوں کہ وہ کہے ہاں یہ ہے وہ لڑکی جو میرے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے کی وجہ بنی، مجھے یہ بہت اچھا لگے گا’۔

اس سے قبل نازش جہانگیر نے اسی انٹرویو میں کہا تھا کہ ضروری نہیں تمام سوتیلی مائیں بری ہوں، میری سوتیلی والدہ بہت اچھی ہیں۔

نازش کے مطابق ‘ والدہ کے انتقال کے بعد میرے والد نے دوسری شادی کی، میری سوتیلی والدہ پورے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں، وہ والد کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *