کیا دنانیر مبین کا بریک اپ ہو گیا؟ انسٹاگرام ایکٹیویٹی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

لاہور(پاکستان امیج)اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی حالیہ انسٹاگرام ایکٹیویٹی نے مداحوں کو ایک بار پھر قیاس آرائیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔

مداحوں نے دنانیر کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز، معنی خیز اقوال اور بعض پوسٹس کو لائک کرنے پر توجہ دیتے ہوئے انہیں ممکنہ بریک اپ سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا خیال ہے کہ دنانیر اپنے حالیہ رویے کے ذریعے ذاتی زندگی میں کسی تبدیلی یا جذباتی دور کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب انٹرنیٹ پر دنانیر مبین اور احد رضا میر کے مبینہ تعلق سے متعلق بھی چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین یا احد رضا میر نے کبھی اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ دونوں کسی رشتے میں مسنلک تھے، یہ محض افواہ تھی۔ دنانیر نے بھی بریک اپ کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *