اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 71 کروڑ ڈالر مالیت کی اگلی قسط کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سےتوانائی اور پیٹرولیم سے متعلق نئے اور سخت مطالبات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی جبکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی قیادت مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کریں گے، اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بینک کی کارکردگی اور اعداد و شمار، مشکوک ٹرانزیکشن و منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
اس سے قبل ایک ہفتے سے زائد تک جاری رہنے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات گزشتہ روز ختم ہوگئے ہیں۔ ان مذاکرات میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس محصولات پر مطمئن کیا ہے اسی طرح پاور سیکٹر بارے بھی آئی ایم ایف مطمئن ہے۔
Pakistan Image