آزاد کشمیر کے شہریوں کا پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کی احتجاجی کال پر شدید اظہارِ تشویش

مظفرآباد(پاکستان امیج) پی ٹی آئی کی جانب سے 4 اکتوبر کی احتجاجی کالز پر آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں تصادم سے گریز کا مطالبہ کر دیا۔
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ مسلسل احتجاج، دھرنوں اور سڑکوں کی بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ لانگ مارچ اور دھرنے مسائل کا حل نہیں، احتجاج سے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

شہری آزاد جموں وکشمیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ سے ماضی میں بھی سڑکیں بند اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے، احتجاج اور سڑکوں کی بندش سے متوسط اور نچلا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *