کنول آفتاب نے ہونے والی تنقید پر بالآخر خاموشی توڑ دی

لاہور(پاکستان امیج) معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے پرتعیش طرز زندگی پر ہونے والی تنقید پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کنول آفتاب نے اپنے موجودہ طرز زندگی اور ماضی کے مالی حالات کا تذکرہ کیا۔
کنول آفتاب نے اپنے پرتعیش طرز زندگی پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میری جہاں سے شروعات ہوئی، میں اب بھی وہیں ہوں۔ مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئی اور آج بھی مڈل کلاس فیملی میں ایک اچھی زندگی گزار رہی ہوں۔ لوگ سوچتے ہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے سے پہلے ہم انتہائی غریب تھے۔ایسا ہرگز نہیں ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”پہلے ہم گھر والوں کے رحم و کرم پر تھے اور اب اپنی محنت سے یہ زندگی گزار رہے ہیں۔ پہلے میں صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھی۔ اس لیے کچھ بھی نہیں دکھاتی تھی۔ اب یوٹیوب ولاگز کی وجہ سے سب کچھ دکھاتی ہوں۔ چنانچہ لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلے ہمارے پاس کچھ نہیں تھا اور اب سب کچھ ہے۔ “

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *