لاہور(پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹرز میں آئندہ ہفتے اہم مشاورت کا آغاز ہوگا۔ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔چیئرمین کوچنگ سٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے، کوچنگ سٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت ہوگی۔ریڈ بال اور وائٹ بال کےلیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن خان سے مشاورتی عمل ہوگا۔سابق کپتان معین خان سے بھی مشاورت ہوگی۔ شاہد آفریدی سے چیئرمین ذکاء اشرف دوسری مرتبہ ملیں گے۔
Pakistan Image