سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

کراچی(پاکستان امیج) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 12ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 38ہزار 136روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 973روپے کی کمی سے 3لاکھ 75ہزار 631روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 325روپے کی کمی سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 279روپے کی کمی سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *