جن پنشنرز کا شناختی کارڈ پاک آئی ڈی ایپ میں موجود نہیں، وہ اپنی تصدیق کیسے مکمل کریں؟

اسلام آباد (پاکستان امیج)جن پنشنرز کا شناختی کارڈ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں موجود نہیں وہ اپنی تصدیق کیسے مکمل کریں جانیے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

نادرا نے کچھ عرصہ قبل بزرگ پنشنرز کی سہولت کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کیا ہے جس میں انہیں دفاتر کے دھکے اور لمبی قطاروں میں لگے بغیر گھر بیٹھے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مل سکتا ہے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ جن پنشنرز کا شناختی کارڈ پاک آئی ڈی ایپ میں موجود نہیں، وہ اپنی تصدیق کیسے مکمل کریں؟

نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے اس سوال کا مفصل اور وضاحت کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پنشنرز ہیں جو ایسے اداروں کے ملازمین ہیں جو براہ راست سول سرونٹ نہیں تھے بلکہ زیادہ تر کیسز میں یہ اسٹیٹ اون انٹرپرائزز جیسے واپڈا ریلوے پی آئی اے اور ان جیسے دیگر اداروں کے ملازمین تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے تمام محکموں سے ہماری بات چیت جاری ہے اور جلد ہی وہ بھی نادرا کے اس نظام کا حصہ بن جائیں گے۔

سید شباہت نے کہا کہ مذکورہ اداروں کے ملازمین تھوڑا انتظار کریں جیسے جیسے یہ محکمے ہمارے ساتھ معاہدہ کرتے اور نادرا سے منسلک ہوتے جائیں گے تو ہم اپنے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے عوام کو مطلع کرتے رہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *