راولپنڈی: گاڑی سوار موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر شہری کو بونٹ پر بٹھاکر گھماتا رہا، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(پاکستان امیج) مری روڈ پر لگژری گاڑی کا مالک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر اسے گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کر گھماتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مری روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار گاڑی کے بونٹ پر جاگرا لیکن گاڑی کا مالک اسے نیچے اتارنے کے بجائے بونٹ پر بٹھا کر گاڑی سڑک پر چلاتا رہا جب کہ ویڈیو میں حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل کو بھی گاڑی کے نیچے دبے دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کے بعد مری روڈ پر لگے سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور گاڑی کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *