اب پاکستان نے سیمی فائنل میں جانا ہے تو کونسا ناممکن کام کرنا ہو گا ؟ پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے

کولکتہ(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم ترین میچ بھارت کے شہر کولکتہ میں جاری ہے جہاں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کے اس میچ کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تھے لیکن پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتا تو یہ فائدہ مند ثابت ہوتا کیونکہ پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو بڑا ہدف دیا جاسکتا تھا جس کے بعد ایک مخصوص سکور پر پاکستان کو انگلینڈ کی ٹیم کو آؤٹ کرنا تھا اور مطلوبہ نیٹ رن ریٹ حاصل کرنا تھا۔اب چونکہ پاکستان ٹاس ہار چکا ہے اور پہلے فیلڈنگ کر رہا ہے لہٰذا اب پاکستان کے لیے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ اب صورتحال کافی سنگین ہو گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستان اب اسی صورت میں ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے اگر یہ پانچ چیزیں ہو جائیں۔

انگلینڈ 50 رنز بناکر آؤٹ ہوجائے اور پاکستان یہ 50 رنز 2 اوورز میں مکمل کرے۔ یا انگلینڈ 100رنز بنائے اور پاکستان یہ ہدف 2.5 اوورز میں حاصل کرلے۔ انگلینڈ اگر 150 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ اگر انگلش ٹیم نے 200 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کو یہ 4.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 300 رنز بنانے کی صورت میں پاکستان کو یہ ہدف 6.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا جو کہ تقریباً ناممکن ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *