پی آئی اے کی فضائی میزبانوں پر نئی پابندی عائد

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے فضائی میزبانوں پر فلائنگ ڈیوٹی کے دوران نئی پابندی عائد کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پرائیوٹائزیشن کے بعد نجی تحویل میں چلائی جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں پر فلائنگ ڈیوٹی کے دوران نئی پابندی عائد کر دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو دوران فلائنگ ڈیوٹی سگریٹ کا صرف ایک پیکٹ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایک فضائی میزبان صرف 20 سگریٹ دوران ٹریول ساتھ لے جا سکتا ہے۔

سرکلر میں واضح کہا گیا ہے کہ ایک پیکٹ یا 20 سگریٹ سے زیادہ لے جانے والے فضائی میزبانوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کو معطل اور فلائنگ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *